سلمان خان کی قسمت میں بیوفائی تو لکھی تھی لیکن جیل کی سلاخیں بھی مقدر بن جائیں گی یہ انہوں نے کبھی سوچا نہ تھا۔
بالی وُڈ کے مشہور کنوارے سلمان خان کی قسمت میں بیوفائیاں کم تھیں جو جیل کی کال کوٹھری بھی گلے پڑ گئی، اپنے اسٹائل سے فلم بینوں اور ماہ جبینوں کے دل میں گھر کرنے والے سلمان خان کو پہلے سنگیتا بجلانی اور سومی علی سے ملا دھوکا اور پھر سلمان خان بالی وُڈ کی مشہور حسینہ ایشویریا رائے کے پیار میں لُٹ گئے۔
ہم تیری محبت میں پھر اُن کی زندگی میں آئیں کترینہ کیف اور چرچا ہوا دونوں کی شادی کا لیکن کترینہ کیف نے بھی مشہور ہونے کے بعد سلمان خان کو ٹھینگا دکھا دیا سلو بھائی اور زرین خان کے قصے بھی زبان زدِ عام ہوئے۔
سلمان خان کا پہلہ افیئر سنگیتا بجلانی کے ساتھ ہوا بلکہ بات شادی تک جاپہنچی مگر کامیابی نہیں ملی، نوے کی دہائی میں سلمان خان اور انکی اس وقت کی گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی کی دوستی کے چرچے میڈیا کی سرخیاں ہوا کرتے تھے لیکن جلد ہی یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔ اور خود سلمان خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اْن کے شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
سنگیتا بجلانی 1980ء میں مس انڈیا منتخب ہوئی تھیں جس کے بعد وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے سے وابستہ رہیں، کہا جاتا ہے کہ سنگیتا کی وجہ سے ہی سلمان خان نے اپنی دوست شاہین سے بھی ناطہ توڑ لیا تھا۔ 1996ء میں سنگیتا کی ملاقات اظہرالدین سے ہوئی اور قربتیں بڑھتی چلی گئیں، حتیٰ کہ محمد اظہرالدین نے پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر سنگیتا سے شادی کر لی تھی اور اسلامی نام 'عائشہ اظہر' رکھا تھا لیکن بالآخر دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔
نوے کے عشرے میں سلمان خان جس زلف کے اسیر ہوئے تھے وہ اداکار اور ماڈل سومی علی تھیں، سومی پانچ سال تک سلمان کی دوست رہیں لیکن دوستی کسی رشتے میں نہ بدل سکی۔
سومی علی نے نوعمری میں ہی بالی ووڈ میں کام شروع کیا اور سلمان خان کے ساتھ افیئر کی وجہ سے خاصی شہرت حاصل کی۔ دونوں کا آٹھ سال پر محیط تعلق 1999ء میں اختتام کو پہنچ گیا۔ سلمان سے علیحدگی کے بعد وہ امریکی ریاست فلوریڈا منتقل ہو گئیں۔
کبھی سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن کے مبینہ رومانس کا چرچا میڈیا کی سرخیوں میں ہوا کرتا تھا لیکن اب اس بات کو مدتیں بیت چکی ہیں، سلمان اور ایشوریہ اب ایک دوسرے کے بارے میں بات بھی نہیں کرتے نہ ہی ایک دوسرے کا نام لیتے ہیں۔
سومی علی کے جانے کے بعد سلمان کی زندگی میں ہلچل مچا دینے والی لڑکی ملکہ حسن ایشوریہ رائے آئیں، سلمان، ایشوریہ کی محبت میں جس تیزی سے گرفتار ہوئے اور اسی رفتار سے ان دونوں کی شادی کے چرچے بھی ہونے لگے، لیکن اس پریم کہانی میں جیت ہوئی ابھیشیک بچن کی ہوئی جو ایشوریہ کو اپنی دلہن بنانے میں کامیاب ہوگئے اور سلمان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔
س بات کے بھی چرچے ہوئے کہ سلمان خان جس کو بالی وڈ میں لے آئیں وہ مشہوراور کامیاب ہوجاتا ہے، ایشوریہ کے بعد سلمان کی نظر کترینہ کیف کے حسن پر پڑی جس نے سلمان پر جادو کردیا اور وہ ان کی گرل فرینڈ سے بالی ووڈ اسٹار بن گئیں، دونوں کے سنجیدہ تعلق کی خبریں عام ہوئیں لیکن یہ تعلق بھی شادی میں بد ل نہ پایا۔
ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے کہا کہ سلمان خان انتہائی متاثر کن شخصیت کے مالک ہیں، سلمان خان حقیقی معنوں میں عوامی آدمی ہیں، کوئی بھی شخص ان سے بات کرنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوتا، ان جیسے لوگ دنیا میں بہت کم ہوں گے، یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی ان کی ذاتی زندگی اور بالی ووڈ کیرئیر میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کے بغیر فلم نگری میں میرا سفر کبھی بھی آسان نہ ہوتا۔
کترینہ کیف کے بعد ان کی ہم شکل زرین خان سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، زرین خان نے سلمان خان کی فلم ویر سے اپنا کیریئر شروع کیا، فلم تو کامیاب ہوئی لیکن زرین خان کامیاب نہ ہوسکیں، سلمان خان کی اس وقت کی قریبی دوست کترینہ کیف سے ان کی شکل ملنے کی وجہ سے ان کو توجہ تو ملی لیکن کامیابی نہیں۔
کئی حسیناؤں سے دوری کے بعد سلمان کی زندگی میں لولیاونچر آئیں، سلمان خان اپنی اور لولیاونچر کی دوستی کو میڈیا اور لوگوں سے چھپانے میں بھی کامیاب رہے لیکن بعد میں اس راز سے پردہ اٹھ گیا تھا۔
بالی وڈ کے اداکار سلمان خان نے مبینہ طور پر اپنی بہن ارپتا خان کی شادی کے موقع پر اپنے خاندان سے رومانيہ کی اداکارہ يوليا وینطور کا تعارف اپنی گرل فرینڈ کے طور پر کرایا۔
جرمن ماڈل کلاؤڈیا سیسلا کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ کترینہ کیف اور سلمان خان کے بریک اپ کی وجہ بنیں، بعد میں کلاوڈیا نے بھی اعلان کیا کہ سلمان کے ساتھ ان کا ایسا کوئی تعلق تھا ہی نہیں۔
باڈی گارڈ میں کام کرنے والی ہیزل کیچ اور سلمان کو ایک دوسرے سے جوڑا گیا۔ میڈیا میں ایسی خبریں بھی آئیں کہ سلمان نے ہیزل کو اس ریئلٹی شو میں انٹری دلانے کی کوشش بھی کی جسے وہ خود ہوسٹ کر رہے ہیں، لیکن یہ تعلق بھی دیرپا ثابت نہیں ہوا اور نتیجہ یہ نکلا کہ بے چارے سلو بھائی اب تک کنوارے ہیں مگر سب سے زیادہ ڈیمانڈ رکھنے والے۔
0 comments:
Post a Comment